شمس آباد ۔ /22 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں کل رات رہزنی کا واقعہ پیش آیا ۔ محمد خلیل پاشاہ سب انسپکٹر شمس آباد نے بتایا کہ گنیش اور شیوشنکر کل رات بائیک پر شمس آباد سے شاہ پور گھر جارہے تھے کہ شاہ پور کے قریب سنسان علاقہ میں چھ افراد نے ان کی گاڑی روک کر ان کے پاس موجود تین ہزار روپئے اور دو سیل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ دونوں کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔