چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ جیتیں گے:عثمان خواجہ

کینبرا ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ نے ان عزائم کا اظہار کیا ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چھٹی مرتبہ خطاب جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دیں گے تاہم انہوں نے پوری ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سر دھڑ کی بازی لگانی ہوگی اور میگا ایونٹ میں کھیل کے ہر شعبے میں صد فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے کامیاب دفاع کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے۔ انکی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور بھرپور فارم میں ہے۔ پوری کوشش ہوگی کے ورلڈ کپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ پیش کریں۔ اپنے ایک بیان میں عثمان خواجہ نے کہا کہ رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ایشز سیریز بھی انگلینڈ میں ہی ہوگی لہذا ورلڈ کپ میں شرکت کا فائدہ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں بھی ہوگا۔
ثانیہ مرزا کی میدان میں واپسی
حیدرآباد ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس میدا ن میں واپسی ہوئی ہے۔ جہاں گیند کوسروکرکے اورکھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے وہ ٹینس میدان سے باہر تھیں لیکن انھوں نے اب مسابقتی میدان میں واپس آنے کی تیار ی شروع کردی ہے۔

لوٹنز کے خلاف بلینڈا کو
حیران کن شکست
لوگانو،بوگوٹا ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ میں رواں لوگانو اوپن کے ابتدائی راونڈ میں حیران کن نتیجہ دیکھنے میں آیا جب جرمنی کی انٹونیا لوٹنر نے ٹاپ سیڈ سوئس حریف بلینڈا بین چچ کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دی۔اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد نمبر سات سیڈ سویڈن کی ربیکا پیٹرسن،سوئٹزرلینڈ کی ٹائمی بیکسنزکی،روس کی ایوجینیا روڈینا،نمبر آٹھ سیڈ بیلاروس کی ویرا لیپکوکو شکست دی ۔