چھوٹی کوڑبگل میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پٹلم 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل پکلم کے موضع چھوٹی کوڑبگال میں 104 موبائیل کے ذریعہ تقریبا 135 افراد جس میں مرد و خواتین بچوں کا طبی معائنہ بالکل مفت کیا گیا جس میں بی پی ‘ شوگر کے علاوہ حاملہ خواتین کا معائنہ کرتے ہوئے ایک ماہ کے ادویات مفت فراہم کئے گئے ۔ہر ماہ کے پیر کے دن ایس طرح معائنہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر فارما سیٹ مسٹر ششی گری اور ہری سنگھ اور دیگر اسٹاف موجود تھا۔