لڑکے کو گولی کیسے اور کن حالات میں لگی پولیس اس کی جانچ کررہی ہے۔
ویلکم۔چھت پر ڈانس کرتے وقت کاندھے پر گولی لگنے سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا ۔ زخمی13سالہ ساحل کو اسپتال میں بھرتی کرایاگیاہے۔لڑکے کو گولی کیسے اور کن حالات میں لگی پولیس اس کی جانچ کررہی ہے۔معاملہ ویلکم علاقے کا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں23سالہ شکیب کو گرفتار کیا ہے۔
کبوتر مارکٹ میں رہنے والے 23سالہ محمد چاند نے بتایا کہ ان کی نانی فیٹی چوک پر رہتے ہیں۔ ڈسمبر31کی رات وہ اپنے دونوں بھائیوں ارباز او رساحل کے ساتھ نانی کے گھر نیا سال منانے کے لئے آیاتھا۔ رضی ٹیلر کے گھر کی چھت پر پارٹی کا اہتمام کیاگیاتھا۔ نئے سال کے استقبال میں پہلے کیک کاٹا گیا۔
اس کے بعد وہاں پر جمع لڑکے رقص کررہے تھے۔ پارٹی میں شامل شانو اور سمیر کے بشمول دیگر نے لڑکے کوپہلی منزل پر لے کر ائے۔
ساحل کے کاندھے سے خون نکلنے لگا۔ وہ سمجھ گیاتھا کہ اسے گولی لگی ہے۔ بھائی کی گاڑی پر اسے بیٹھاکر اسپتال لے کر گئے۔
جہاں پر ڈاکٹرس نے اس کا علاج کیا۔ ڈاکٹرس نے اسے پوچھا کہ گولی کیسے لگی ہے؟۔لیکن اسے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ اسپتال سے ہی پولیس کو خبر دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کے علاوہ ساحل کا بھی بیان قلمبند کیا۔
پولیس نے ان کے بیان پر معاملہ درج کرلیا۔ ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ محمد عثمان نامی جس شخص کی چھت پر نئے سال کی پارٹی کا اہتمام کیاگیاتھا ان کا جینس کا بزنس ہے۔