چھت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

یلاریڈی۔ 24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرما میں ٹھنڈی ہوا کیلئے بنگلہ کی چھت پر جاکر سونے والا شخص حادثاتی طور پر نیچے گرنے سے فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ یلاریڈی منڈل کے انا ساگر علاقہ میں پیش آیا۔ 40 سالہ شیوا راملو موسم گرما کے پیش نظر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گھر کی چھت پر جاکر سوگیا اور رات کو حاجت کیلئے اٹھ کر چھت سے نیچے گر پڑا۔ چھت کی حصار بندی نہیں ہے جس سے یہ نیند کی حالت میں نیچے گر پڑا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔