چھتیس گڑھ میں انتخابات کے دوران 6 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رائے پور۔6 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس اور الیکشن ٹیموں نے اب تک تقریباً چھ کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی ہے ۔ریاست کے چیف الیکشن افسر سبرت ساہو نے آج یہاں بتایا کہ پولیس اور الیکشن ٹیموں نے کل شام تک ریاست میں پانچ کروڑ 98لاکھ 86ہزار روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد کی ہے ۔نقدی کو لے جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کل کبیر دھام ضلع میں دوگاڑیوں سے دو کروڑ 66لاکھ روپے برآمد کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ موبائل پارٹیز،پولیس اورمحکمہ آبکاری کی ٹیموں نے 80لاکھ 22ہزار روپے کی 51472لیٹر شراب ،ایک کروڑ 76لاکھ روپے کی قیمت کے 22.16کلوگرام ڈرگس اور منشیات اور تین کروڑ 86لاکھ 70ہزار روپے کی قیمت کا لیپ ٹاپ ،گاڑی ،کوکر ،ساڑی ،ٹیفن باکس وغیرہ برآمد کیا ہے ۔مسٹر ساہو نے بتایا کہ نقدی سمیت ابھی تک کل 10کروڑ 83لاکھ 53روپے کا سازوسامان برآمد کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور الیکشن ٹیموں کی مہم مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے سی ویجل ایپ پر بھی مسلسل شکایت مل رہی ہے ۔اس ایپ پر کل تک 682شکایتیں موصول ہوئی تھی،جس میں 661 شکایتوں کو حل کردیاگیا۔