حیدرآباد 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) چھتہ بازار میں پرنٹنگ پریس مالک محمد جاوید کے قتل میں ملوث مبینہ خانگی فینانسر حسن بن ابراہیم الجابری اور اس کے بہنوئی محمد علی عرف صدیقی کو میر چوک پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 10 ڈسمبر کی صبح حسن بن ابراہیم الجابری اپنے بہنوئی محمد علی کے ہمراہ معین پرنٹنگ اینڈ بیانڈنگ ورکس پہنچ کر جاوید سے چھٹی کی چار کی ماہ کی قسط کی کا مطالبہ کیا ۔ جاوید نے مہلت طلب کی جس پر حسن نے جاوید پر چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ۔ دوران علاج محمد جاوید فوت ہوگیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ مقتول جاوید اور اسکے تین بھائیوں نے در اصل حسن سے ایک لاکھ روپئے سود پر حاصل کئے ۔ کچھ دن میں 50 ہزار روپئے ادا کردئے ۔ 40 ہزار روپئے سود بھی ادا کیا گیا ۔ حسن مزید 50 ہزار کیلئے ہراساں کر رہا تھا اور جبرا ایک لاکھ کی چٹھی میں شامل کرلیا ۔ اسی چٹھی کی 4 قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر پر جاوید پر حملہ کیا گیا تھا ۔ ملزمین کے قبضہ سے پلسر موٹر سائیکل ،اسکارپیو کار ،پاسپورٹ ،7 چٹھی کے کاروبار کی کتابیں ،دو خنجر اور موبائیل فون برآمد کرلئے ۔