حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ سب انسپکٹر چھتری ناکہ پولیس محمد شاہنواز خاں نے بتایا کہ 40 سالہ خاتون چندا بائی اپنے ہی مکان کے روبرو واقع پانی کے سمپ میں مردہ پائی گئی۔ چندا بائی آر این کالونی کے ساکن نندو کی بیوی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہیکہ کل دن کے وقت یہ خاتون سمپ میں مشتبہ طور پر گر گئی ہوگی۔ تاہم پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔