حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) چھتری ناکہ اور نریڈمیٹ علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی جو اپنی بیوی بچوں سے جھگڑا کرنے کے بعد پریشان تھے۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 42 سالہ کرشنا جو پیشہ سے مزدور جنگم میٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس کا بیوی اور بچوں سے جھگڑا ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات مبینہ طور پر پھانسی لے لی۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ راملو جو کرشنا نگر نریڈمیٹ میں رہتا تھا، 13 ستمبر کو اس کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور 14 ستمبر سے راملو لاپتہ ہوگیا جس کی نعش کو پولیس نے ایک خالی پلاٹ سے برآمد کرلیا ہے جو سمجھا جاتا ہیکہ مبینہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی ہوگی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔