اجزاء :چکن بون لیس : آدھا کلو ،دہی : ایک پیالی ،لونگ : 5 عدد،ثابت سیاہ مرچ : 10 سے 15 ،نمک : حسب ذائقہ ،ادرک لہسن پیسٹ : دو بڑے چمچے ،دارچینی پاؤڈر : چائے کا آدھا چمچہ ،تیل : ایک پیالی
گریوی کیلئے:مکھن : ڈھائی بڑے چمچے ،ہری مرچی : 6 عدد ،ٹماٹر پیوری : 7 بڑے چمچے ،قصوری میتھی : چار چمچے چھوٹے ،لیمو کا رس : دو بڑے چمچے ،ہلدی پاؤڈر : ایک چٹکی ،لال مرچ پاؤڈر : دو چائے کے چمچے،نمک : حسب ذائقہ
ترکیب : مرغ میں دہی لونگ سیاہ مرچ نمک ادرک لہسن پیسٹ دارچینی پاؤڈر اچھی طرح ملادیں۔ دو گھنٹے رکھ دیں، فریج میں، کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس میں مرغ مسالوں کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں۔ دوسری کڑاہی میں مکھن گرم کریں۔ اس میں ٹماٹر پیوری، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھونیں، جب گریوی تیار ہوجائے تو مرغ کا آمیزہ اس میں شامل کردیں۔ جب مسالہ تیل چھوڑ دے تو اس میں قصوری میتھی اور ہری مرچی ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ دسترخواں پر پیش کرتے وقت لیمو کا رس، کتری ہوئی ادرک، چھڑک دیں۔
٭٭٭٭٭٭