حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کی اکنامک افینس ونگ نے چٹ فنڈ کے کاروبار کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے سن پریوار گروپ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب سن پریوار اُپادھی مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے مالک ایم رویندر نے چٹ فنڈ کا کاروبار پی مونیکا کے ساتھ شروع کیا تھا اور اُنھیں دھوکہ دہی کے الزام میں 14 ڈسمبر کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مزید تحقیقات کے بعد پولیس نے مذکورہ چٹ فنڈ کمپنی کے ڈائرکٹر 42 سالہ کے سرینواس، 27 سالہ ایس وجئے بھاسکر، 37 سالہ ٹی راجندر پرساد، 30 سالہ کے کشور اور 29 سالہ جے چرن تیجا متوطن ضلع سدی پیٹ اور سنگاریڈی کو گرفتار کرتے ہوئے اُنھیں جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ سائبرآباد کی شاہ میر پیٹ پولیس نے سن پریوار چٹ فنڈ کے خلاف دھوکہ دہی اور تلنگانہ ڈپازیٹرس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا۔