خواتین ان کے چوڑیوں کے رنگ جس طرح ہوں اسی طرح کا لباس پسند کرتی ہیں سرخ لباس کے ساتھ سرخ چوڑیاں حسن کو چار چاند لگا دیتی ہیں ۔ شادی بیاہ میں لوگ خاص طور پر عورتیں دلہن کے سنگھار پر نظر رکھتی ہیں دلہن کو میک اپ کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں خوشنما چوڑیاں من پسند زیورات سے سجائے جاتے ہیں ۔ ملازم پیشہ خواتین اور کالج جانے والی لڑکیاں چوڑیاں پہننا پسند کرتی ہیں لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ چوڑیوں کے بغیر عورت کا سہاگ اور سنگھار ادھورا لگتا ہے۔ چوڑیوں کی کھنک چہرے کی مسکراہٹ زندگی کا درس دیتی ہیں۔