چومحلہ پیالیس میں چین کی سیاح کے بیاگ کا سرقہ

سی سی کیمرہ سے تحقیقات کا آغاز ، مشتبہ شخص کی تلاش
حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) تاریخی چومحلہ پیالس میں آج چین کی ایک سیاح کے بیاگ کا سرقہ کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سیمیلو جو چین کی شہری ہے آج دوپہر چومحلہ پیالس پہونچ کر تصویر کشی کررہی تھیں اور اسی دوران اس نے اپنا بیاگ احاطہ چو محلہ پیالس میں رکھا تھا ۔ کچھ ہی دیر بعد ایک نامعلوم شخص نے اس بیاگ کا سرقہ کرکے وہاں سے غائب ہوگیا ۔ انسپکٹر حسینی علم مسٹر شیام سندر نے بتایا کہ چین کے باشندے کی جانب سے شکایت درج کئے جانے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں مشتبہ شخص کی تصویر موجود ہے اور اس کی شناخت کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ پولیس حسینی علم اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ۔