بلاگھت( ایم پی)۔پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی کیمروں اوربینک میں رکھے دیگر آلات کی مدد سے 500کی دو نئی کرنسی نوٹوں کی چوری میں ملوث ایک17سالہ نوجوان کو ویراسونی علاقے سے آج گرفتار کیا گیا ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس امیت سانگھی نے کہاکہ ’’ وہ علاقے کی پنچاب نیشنل بینک کواختتامی اوقات پرپہنچا اور بینک کے اندر کہیں چھپ گیا۔ ساری را ت اس نے نقدی چوری کرنے کی کوشش کی مگر اس کے ہاتھ صرف 500کے دو نئے نوٹ لگے۔
اور صبح کی ابتدائی ساعتوں میں اس نے سی سی ٹی وی کمیروں اور دیگر آلات کو نذر آتش کردیا تاکہ اس کے خلاف کوئی ثبوت باقی نہیں رہے۔مقامی لوگوں نے بینک سے اٹھاتا ہوا دہواں دیکھکر پولیس اورفائیر برگیڈ عملے کو اس کی خبرد جو اس نوجوان کی گرفتاری کاسبب بنا۔