چوری او ردھوکہ دھڑی کرنے والا ڈھونگی بابا حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد۔ پنجہ گٹہ پولیسنے جمعہ کے روز ایک ڈھونگی بابا کو گرفتار کرلیاجس نے بے شمار افراد کو ان کاسونا دوگنا کرنے کی لالچ دیتے ہوئے ڈھگ لیاہے۔

سونے کے زیورات 1.2کیلوگرام اور4.2لاکھ روپئے نقد ‘ پانچ موبائیل فون اور ایک ٹیب جملہ 35لاکھ روپئے کا ساز وسامان بھی پولیس نے ڈھونگی کے قبضے ضبط کیا۔سرینوا س ریڈی کی شکایت کے بعد ڈھونگی بابا این سرینو المعروف سدی ریڈی ستیہ نارائنہ عمر 39جوکہ آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں نیلاد ریرراؤ پیٹ کا ساکن ہے کے کارنامہ منظر عام پر ائے ۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سرینواس ریڈی کی ڈھونگی سے بھدراچلم سے حیدرآباد سفر کے دوران پچھلے ماہ بس میں ملاقات ہوئی۔اس کے بعد پنجہ گٹہ کے ایک لاج میں خصوصی پوجا کے نام پر ڈھونگی نے سرینواس ریڈی کو ’ تیرداھم ‘ میں نشہ آور دوا ملاکر پلائی اور وہ نیم بیہوشی کے عالم میں چلا گیااور اسی دوران ریڈی کے پاس سے 1.2لاکھ روپئے اور 5تولہ سونا لوٹ لیاگیا

۔ویسٹ زون ڈی سی پی اے وینکٹیشوار راؤ کے مطابق مذکورہ ڈھونگی بابا پریشان حال افراد کی جذبات سے کھلواڑ کرتے ہوئے علاقے کے منادر کو متواتر جاکر پریشان حال لوگوں کو پہلے اعتماد میں لیتا اس کے بعد ان کے گھر میں پوجا کی پیشکش بھی کرتا۔

اس کے علاوہ وہ لوگوں کو ان کا سونا دوگنا کرنے اور کم قیمت میں سونے کی فراہمی کادلاسہ دیتا تھا۔دوران پوجا وہ پریشان حال لوگوں کو خصوصی پوجا کا پانی’’ تیرارتھم‘‘ نیند کے گولیوں کے ساتھ ملاکر پلاتاجب ان پر غنودگی طاری ہوجاتی اس کے فوری بعد وہ گھر میں موجودہ تمام قیمتی سامان لیکر وہا ں سے فرار اہوجاتا تھا۔

کچھ لوگوں اس نے خاندان پر براشگون کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ساتھ علاج کے مرکز پر رکھنے کی صلاح بھی دتیا تھا۔پنجہ گٹہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی لکشمی نارائنہ ریڈی نے کہاکہ ‘ اس نے اب تک شہر میں پنجہ گٹہ‘ آصف نگر ‘ گولکنڈہ‘ اور آندھرا پردیش کے شری کلشتی‘ ویزاگ ‘ تروپتی ‘ کھھم ‘ کرنول اور بھدراچلم پچھلے ایک سال میں 11افراد کو جھانسہ دینے میں کامیاب رہا ہے۔

اس کااگلہ نشانہ دوسرا شہر ہوگا جہاں پر وہ اسی طرح کا دوبارہ جرم انجام دئے گا۔ سرینو کو سال 2013میں ایسٹ گوداوری سے گرفتار کیاگیا تھا۔ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیاتھا کہ اس کا ایک اپنا ذاتی گھر ہے جہاں سے اس کو اسکے گھروالوں نے نکال دیا۔