چوتھے مرحلے میں 68امیدواروں سے 14کیخلاف سنگین مجرمانہ معاملات

کلکتہ26اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کی پولنگ میں کل 68امیدوار میدان میں ہیں جن میں 14کے خلاف مجرمانہ معاملے چل رہے ہیں۔مغربی بنگال الیکشن واچ اینڈ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمر14 میں سے 12امیدواروں کے خلاف سنگین قسم کے مجرمانہ معاملہ چل رہے ہیں جس کی سزا پانچ سال سے زاید عرصے کی جیل ہے ۔چوری، قتل، اغوا، بدعنوانی اور خواتین کے ساتھ چھیڑ خوانی کے معاملات ہیں۔مغربی بنگال الیکشن واچ کوآرڈی نیٹر اجول حلیم نے کہا کہ بہرام پور میں 11، کرشنا نگر میں 11 رانا گھاٹ میں 7، بردوان میں 7،درگا پور میں 6، آسنسول میں 10، بولپور میں 9اور بیربھو م میں 9امیدواروں نے اپنے حلف نامہ میں قبول کیا ہے کہ ان کے خلاف مجرمانہ کیس چل رہے ہیں۔ان میں سے چار بی جے پی کے امیدوار ہیں جن کے خلاف مجرمانہ کیس چل رہح ہیں۔ایک کانگریس کے ہیں جن کے خلاف سنجید نوعیت کے مجرمانہ کیس چل رہے ہیں۔ایک ترنمول کانگریس کے ہیں اور بقیہ 7میں سے 6کا تعلق سی پی ایم سے ہیں جن کے خلاف مجرمانہ کیس چل رہے ہیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ امیدواروں کو اخبارات اور نیوز چینلوں پر اشتہار دے کر اپنے خلاف چل رہے مجرمانہ مقدمات سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ یہ قانون نافذ کیا ہے ۔