چنور۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور سے کچھ دور گوداوری کے قریب چند نوجوان مرغ بازی میں مصروف تھے۔ چنور پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوراً اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر 23 مرغ بازوں کو گرفتار کرلیا گیا اور یہاں مقام پر 24,460 اور 12 مرغ چھری ان تمام چیزوں کو ضبط کرلیا گیا۔ اس کھیل میں حصہ لینے والے 23 افراد کو پولیس اسٹیشن لایا گیا اور کیس بک کیا گیا۔
عادل آباد میں تنقیح کے دوران
18 لاکھ روپئے سے زائد رقم ضبط
عادل آباد۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد سے مہاراشٹرا گذرنے والی قومی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ و چیک پوسٹ پر پولیس گشت کے دوران ناگپور سے حیدرآباد روانہ ہونے والی کار جس میں غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے والی رقم 18,44,500 روپیوں کو Jaina منڈل پولیس نے ضبط کرتے ہوئے اس رقم اور کار مالک سہادیو گوساوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ میڈیکل سے وابستہ تجارت پیشہ فرد حیدرآباد سے اکثر ناگپور کو ادویات فراہم کیا کرتا تھا جس کے پاس کوئی مصدقہ دستاویزات نہ ہونے کے باہر غیرقانونی رقم تصور کرتے ہوئے پولیس کو کیس درج کرنا پڑا۔ یہ بات سبب انسپکٹر ٹی ترپتی نے بتائی۔