چنور میں اساتذہ تنظیم کا دھرنا

چنور /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنور میں پی آر یو ٹیچر یونین نے آج دفتر منڈل پرجا پریشد کے روبرو مہا دھرنا منظم کیا گیا ہے ۔ یہ ایک روزہ دھرنا کا انعقاد بڑے پیماے پر کیا گیا ۔ جس کی قیادت جناب ایم روی صدر چنور منڈل پی آر ٹی یو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سی پی ایس سسٹم کو برخواست کرتے ہوئے قدیم پنشن اسکیم کو بحال کرے تاکہ 2004 کے بعد تمام سرکاری ملازمین راحت کی سانس لے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری ملازمین کو جو اپنی زندگی کے قیمتی 30 تا 35 سال سخت محنت کرتے ہوئے گذارتا ہے سکبدوشی کے بعد اس اسکیم کے تحت در بدر بھکنے پر مجبور ہوتا ہے ۔ اساتدہ نے مطالبہ کیا کہ سی پی ایس کے علاوہ دیگر مسائل جن میں کامن سرویس رولس کی عمل آوری اور پی آر ٹی یو صدر چنور نے کیا اور پی آر سی 2018 کا اعلان کرتے ہوئے کمیشن قائم کیا جائے اور گرانی الاونس جو ماہ جولائی 2017 سے واجب الادا ہیں ۔ فوری منظور کرکے مسائل کی یکسوئی کی جائے چنور منڈل کوٹ پلی میں بھی پی آر ٹی یو کا احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر کانگریس ڈی وجئے اور محمد رفیع بھی موجود تھے ۔ تحصیلد دفتر پہونچکر تحصیلدار دلپ کمار کو یادداشت پیش کی گئی ۔