چندی گڑھ میں راجیو گاندھی کے نام کے سائن بورڈ کو نقصان پہنچایا گیا

چندی گڑھ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چند نامعلوم افراد نے آج سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے نام کے سائن بورڈ کی شکل بگاڑ دی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں کالج بھون کے سائن بورڈ پر کالک پوت کر اس کی شکل بگاڑ دی گئی۔ پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔