چندنا برادرس میں سرقہ : 2 گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) پولیس نے کوکٹ پلی چندنا برادرس میں سرقہ کی واردات میں ملوث دو سارقین کو گرفتار کرکے 17.74 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلی ۔ ذرائع نے بتایا کہ 26 سالہ کٹہ شیوشنکر نامی عادی سارق نے اپنے ایک رشتے کے بھائی کٹہ ستی بابو کی مدد سے ملبوسات کے مشہور شوروم چندنا برادرس واقع کوکٹ پلی کو اپنا نشانہ بنایا تھا ۔