جارج ٹاؤن ( گیانا ) 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سینئر بلے باز شیونارائن چندر پال نے کہا کہ ان کا کم از کم جاریہ سال کے ختم تک بھی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ 40 سالہ چندرپال کو جون میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ میچس کی سیریز کیلئے خارج کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناقص مظاہرہ کیا تھا ۔ چندر پال نے کہا کہ یقینا وہ ٹیم سے باہر ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ سبکدوشی پر غور نہیں کر رہے ہیں ۔ شائد جاریہ سال کے ختم تک وہ اس تعلق سے نہیںسوچیں گے ۔ چندر پال کو ٹیم سے خارج کردینے پر وہاں تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔