چندرشیکھر راؤ کی دہلی سے واپسی

سنگاریڈی ۔24فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی مسٹر چنتا پربھاکر نے سنگاریڈی ٹی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس کو دیویندر ریڈی قائد ٹی آرایس کے ہمراہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی کے مقامی رکن اسمبلی کے خلاف ضلع کلکٹر و ضلع ایس پی کو ایک تحریری شکایت کی گئی اور پُرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ چنتا پربھاکر انچارج ٹی آر ایس نے کہا کہ سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے اپنے دورہ دہلی روانگی سے قبل علاقہ تلنگانہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے اعلان کے بعد ہی دارالحکومت حیدرآباد واپس آئیں گے ۔ چنانچہ کے چندر شیکھر راؤ 26فبروری کو حیدرآباد آرہے ہیں ۔ ان کی آمد کے موقع پر حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے 5ہزار ٹی آر ایس کارکنان و قائدین زبردست ریلی کی شکل میں ایرپورٹ پہنچ کر ان کا پرتپاک استقبال و خیرمقدم کریں گے ۔ اس موقع پر سرینواس چاری‘ مہیش تیواری ‘ دلجیت سنگھ ‘ سی راجو یادو ‘ نارائنا ‘ نارائن یادو ‘ سریکانت ریڈی ‘ ملیشم ‘ منوہر ریڈی ‘ شیکھر ‘ راچی ریڈی ‘ ملیشم ‘ ویریشم ‘ مانک ریڈی ‘ دیاکر ریڈی ‘ راجندر ‘ محمد کلیم پٹیل اور دیگر ٹی آر ایس قائدین و کارکنان موجود تھے ۔