کریم نگر 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر تلگودیشم اور چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو جو 19 فبروری کو کریم نگر کا دورہ کرنے والے تھے اس کو ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ 3 مارچ کو چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کا دورہ کریم نگر ہوگا ۔ اسی روز کریم نگر امبیڈکر اسٹیڈ یم میں ہی پارٹی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں حالات کا جائزہ لیتے ہوئے آ:ندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ تلگو دیشم ضلع قائد وجئے انا راو نے دیگر قائدین کے ہمراہ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے دورہ کریم نگر کو 3 مارچ تک کیلئے ملتوی کردیا۔