نوٹ برائے ووٹ اسکام میں چیف منسٹر اے پی کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت: لکشماریڈی
شادنگر /9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برائے ووٹ کیس معاملہ میں آندھراپردیش چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا مکمل طور پر ہاتھ ہونے کا اے سی بی کے پاس واضح ثبوت موجود ہے ۔ نوٹ برائے ووٹ کا معاملہ این چندرا بابو نائیڈو کے اشاروں پر ہی ہوا ہے ۔ بحیثیت چیف منسٹر اس طرح کی حرکت زیب نہیں دیتی ۔ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کا اصلی چہرہ آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آرہا ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار تلنگانہ ریاستی وزیر ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ تلگودیشم پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے لکشماریڈی نے کہا کہ بدعنوانیوں کے خلاف بلند بانگ دعوے کرنے والے خود اس طرح کے واقعات میںملوث ہوں گے تو ملک کی ترقی کس طرح ہوگی ۔ وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ جاریہ ماہ یعنی 11 جن کو تلنگانہ ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے ہاتھوں پالمور لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ مذکورہ پراجکٹ کیلئے تلنگانہ حکومت 35 ہزار کروڑ روپئے مختص کی ہے ۔ مذکورہ پراجکٹ سے 14 تا 15 لاکھ ایکڑ اراصی سیراب کرنے کا تلنگانہ حکومت کا منصوبہ ہے ۔ پالمور لفٹ ایریگیشن پراجکٹ تقریب کی سنگ بنیاد پروگرام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے ضلع کی عوام بالخصوص کسانوں سے اپیل کی ہے کہ تقریباً سنگ بنیاد میں شرکت کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کی عوام بالخصوص کسانوں سے اپیل کی ہے تقریب سنگ بنیاد میں شرکت کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع محبوب نگر زیر التواء پراجکٹوں کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کا تیقن دیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کو ضلع محبوب نگر سے خصوصی دلچسپی ہے ۔ ضلع کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت سنجیدہ ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرنے والی حکومت قرار دیا ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں سبسیڈی لون پر فراہم کردہ ٹراکٹر استفادہ کنندہ کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو ، ویرلہ پلی شنکر ، وینکٹیشور ریڈی ، اے بالیا ، وینکٹ رام ریڈی ، ایم ایس نٹراج ، نرہری کے علاوہ دیگر مقامی سیاسی قائدین اور سرکاری ملازمین موجود تھے ۔