نظا م آباد :25؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ووٹ اور نوٹ کے مسئلہ میں ملوث صدر تلگودیشم و چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو مسئلہ کو چھپانے کے خاطر ہی حیدرآباد میں سکشن 8 کی عمل آوری کیلئے مرکزی حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ضلع ٹی آرایس ایگا گنگاریڈی، ٹی آرایس قائدین بھوپت ریڈی، روی چندر، راجیشورریڈی و دیگر نے آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ اور نوٹ کے مسئلہ میں چندرا بابو نائیڈو راست طور پر ملوث ہے اس مسئلہ کو چھپانے کے خاطر چندرا بابو نائیدو مرکزی حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں۔ حیدرآباد میں حالات سنگین ہونے کی صورت میں اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن حیدرآباد کے حالات پرُ امن اور خوشگوار ہے لیکن چندرا بابو نائیڈو اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اس طرح کے نئے حربے حربے استعمال کرتے ہوئے گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تلنگانہ میں تلگودیشم کا وجود کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ تلگودیشم سے وابستہ قائدین ٹی آرایس میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے لہذا چندرا بابو نائیڈو اپنی گندی سیاست کو بند کریں تو بہتر ہوگا۔