حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) چندا نگر اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افرادکی موت واقع ہوگئی ۔ ایک شخص عمارت کی دوسری منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ جبکہ ایک شخص دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ شیخ نور پاشاہ جو بالانگر علاقہ کے ساکن خواجہ پاشاہ کا بیٹا ۔ پیشہ سے خانگی مملازمت کرتا تھا ۔ اور یہ شخص دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 24 سالہ نرنجن جو پیشہ سے مزدور بالاپور علاقہ کا ساکن جو رادی رالہ علاقہ میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتا تھا اور دوسری منزل پر مشتبہ طور پر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں ـ۔