چندرائن گٹہ میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ خاتون کویتا نے 28 نومبر کو یہ انتہائی اقدام کیا تھا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کویتا اور اس کے شوہر راجو میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور دونوں کے درمیان نااتفاقی پیدا ہوگئی تھی اور غلت فہمی کا شکار اس جوڑے کی زندگی پریشانی میں پڑھ گئی تھی جس سے تنگ آکر کویتا نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔