حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شیخ مسعود جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ہاشم آباد علاقہ کے ساکن شیخ یونس کا بیٹا بتایا گیا ۔ کل رات مسعود اپنے مکان میں روزآنہ کے معمول کی طرح سوگیا تاہم صبح بہ روزآنہ کے معمول کی طرح نیند سے بیدار نہیں ہوا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مسعود کی حالت نیند ہی میں موت ہوگئی یا پھر مسعود نے کسی شئے کا استعمال کرلیا ۔
پانی کے سمپ سے زخمی خاتون کی موت
حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) پانی کے سمپ میں گرکر شدید زخمی ہونے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق 55 سالہ خاتون میرا جو دارالسلام علاقہ کے ساکن سریش کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ یہ خاتون ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی ۔میرا پانی کے سمپ سے پانی حاصل کرنے کے دوران بے قابو ہوکر پانی کے گڑھے میں گر گئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔