حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں ایک شخص تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تھکان دور کرنے ہاتھ پیروں کی صفائی کیلئے تالاب گیا شخص 23 سالہ مکیش مشتبہ طور پر تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق مکیش جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ نلہ کنٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص چندا نگر میں واقع ایک تالاب گیا تھا ۔ پولیس چندا نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔