حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) پولیس کی سخت چوکسی اور مسلسل تلاشی مہم کے باوجود رہزن شہر میں خواتین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ آج کے تازہ ترین واقع میں علاقہ چمپاپیٹ میں موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑا لیا ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ وجئے لکشمی ساکن ماروتی نگر چمپاپیٹ اپنے مکان جارہی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار رہزن مخالف سمت سے آکر اسکے گلے سے پانچ تولے طلائی سونے کی چین اڑالی۔ وجئے لکشمی نے چیخ و پکار کرکے عوام کو آگاہ کیا لیکن رہزن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کنچن باغ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کر لیاہے۔
اور تحقیقات جاری ہے ۔