چلکل گوڑہ اور نارسنگی میں دو کمسن طالبات کی خودکشی

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ اور نارسنگی کے علاقوں میں دو کمسن طالبات نے خودکشی کرلی ۔ ایک لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا جبکہ دوسرے نے والدہ کی زبردستی سے انتہائی اقدامات کیا ۔ لڑکی اپنے مامو کے مکان میں نہیںرہنا چاہتی تھی ۔ جبکہ والدہ معاشی پریشانی کے سبب اسے یہاں رہنے کی درخواست کر رہی تھی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 13 سالہ سریتا جو ترملگیری ویلیج ضلع ورنگل کی متوطن تھی اس کی والدہ وجیہ نے معاشی مجبوری کے سبب اپنی لڑکی کو اپنے بھائی کے یہاں سرینواس نگر چلکل گوڑہ میں رکھا تھا اور لڑکی کو اس کے مامو نے ایک خانگی اسکول میں داخلہ دلایا تھا اور لڑکی 8 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔ وجیہ کو تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ جن میں سریتا دوسری لڑکی تھی ۔ گذشتہ روز وجیہ اپنے گاؤں سے اپنے بھائی کے یہاں ملاقات کیلئے آتی تھی اور اس وقت لڑکی نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ رہے گی ۔ مامو کے یہاں نہیں رہے گی ۔ تاہم اس کی والدہ نے اس کی خواہش کو مسترد کردیا تھا اور اپنی مجبوری سنائی تھی جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ نارسنگی پولیس حدود میں ایک 15 سالہ طالہ لاونیا نے جو گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم تھی خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر ٹی آنند ریڈی نے بتایا کہ لاونیا مومن پیٹ منڈل نیکالہ ویلیج کے ساکن ہنمنتو کی بیٹی 10 دیں جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔ اس لڑکی نے ہاسٹل میں انتہائی اقدام کرلیا تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔