چلکل گوڑہ اور جیڈی میٹلہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ اور جیڈی میٹلہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چلکل گوڑہ حدود میں 27 سالہ ملیش نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جو ایک سال سے بے روزگار تھا اور گذشتہ چند روز سے بیوی کے ساتھ اس کے جھگڑے چل رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس کی بیوی رادھا جو آیا کا کام کرتی تھی ۔ دونوں میں جھگڑے چل رہے تھے ۔ ایک سال قبل ایک زیر تعمیر عمارت سے گرکر ملیش شدید زخمی ہوگیا تھا اور معذوری کا شکار تھا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے واقعہ میں 42 سالہ نریندر نامی شخص نے خودکشی کرلی ۔ نریندر ونائیک نگر علاقہ میں رہتا تھا جو سیندھی کا کاروبار کرتا تھا ۔ اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔