چلکل گوڑہ اور بلکم پیٹ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ اور امیرپیٹ کے علاقہ بلکم پیٹ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق ایک نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا جبکہ دوسرا ذہنی معذور تھا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور وارثی گوڑہ علاقہ کا ساکن نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ شخص پولیس ذرائع کے مطابق ذہنی معذور تھا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ بلکم پیٹ علاقہ کا ساکن اسکراپ پیشہ جو گذشتہ چند عرصہ سے پریشان رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص ذہنی معذور بتایا گیا ہے ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔