حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) سر عام لڑکی سے چھیڑ چھاڑ اور چلتے آٹو کو روک کر دیدہ دلیری سے بد سلوکی کے الزام میں پولیس نے ایک نامراد عاشق اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس روڈ رومیو کی حرکتوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ وہ لڑکی کے والد کو بھی مسیج کے ذریعہ دھمکی دے رہا تھا۔ کل رات اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو چلنے آٹوز سے اُتارنے کی کوشش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی اپنی رشتہ دار لڑکیوں کے ساتھ آٹو میں جارہی تھی کہ اس نے راستہ روک دیا اور ڈرائیور کے اعتراض پر اس کو بھی نشانہ بنایا ۔ یہ تین لڑکے جو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے ان کی شناخت پولیس نے سمیر ‘مرزا اور قمر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ انسپکٹر مائیلار دیو پلی مسٹر جگدیشور نے بتایا کہ قمر، سمیر اور مرزا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنکے خلاف 19 سالہ ڈگری کی طالبہ نے شکایت کی۔ انھوں نے بتایا کہ لڑکی کو اپنے رشتہ دار لڑکیوں کے ساتھ عابڈس جارہی تھی شاستری پورم کے ساکن لڑکوں نے روکا اور بدسلوکی کرکے لڑکی کو دھمکانے لگے۔ سارے واقعہ کی ایک لڑکی نے ویڈیو گرافی بھی کی ہے اور پولیس کو ویڈیو پیش کی گئی۔ مائیلاردیو پلی نے کیس درج کرلیا ہے ۔