چلتی ٹرین سے گر نیوالا شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 16 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) چلتی ٹرین سے گر کر ایک شخص سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے بموجب 30 سالہ وینکٹا سبیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اتفاقی طو رپر ٹرین سے نیچے گر پڑا اور وہ اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔