چشمہ پہننے والی خواتین کبھی بھی LIQUID فاونڈیشن کا استعمال نہ کریں۔ چشمے کے ساتھ ہمیشہ کریم یا اسٹک والی فاونڈیشن لگائیں کیونکہ یہ فاونڈیشن آپ کی جلد کو ڈرائی رکھتی ہے اور اس سے آپ کے چشمے سلپ نہیں ہونگے بلکہ اپنی جگہ پر برقرار رہیں گے۔
چشموں کی جگہ پر آئی شیڈ لگالیں:اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چشمے ناک پر ٹکے رہیں اور وہ اپنی جگہ سے بالکل بھی سلپ نہ ہوں تو آپ اپنی ناک پر تھوڑا آئی شیڈ لگالیں اس سے آپ کا چشمہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹے گا اور آپ کا میک اپ بھی خراب نہیں ہوگا۔
مسکارے کا استعمال:اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی پلکیں آپ کے چشموں سے نہ ٹکرائیں تو آپ مسکارا لگانے سے پہلے کرل کریں اس کے بعد پلکوں پر مسکارا لگائیں اب دوبارہ سے پلکوں کو کرل کرلیں۔ اس سے آپ کی پلکیں اچھی طرح کرل ہوجائیں گی اور آپ کے چشموں سے بھی نہیں ٹکرائیں گی۔
آئی بروز پر پینسل ضرور لگائیں:میک اپ آرٹسٹ کا ماننا ہے کہ آئی بروز میک اپ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اگر آئی بروز پر اچھی طرح پینسل لگی ہو تو وہ بہت خوبصورت لگتی ہے۔ لہذا میک اپ کرتے وقت آئی بروز کو بالکل نظر انداز نہ کریں۔