چرچ پر اندھادھند فائرنگ، دس ہلاک

قاہرہ ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالخلافہ میں واقع ایک چرچ پر کئے گئے دہشت گرد حملہ میں 10 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء وزارت صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نیلوان علاقہ میں مارمینا چرچ پر موٹر سائیکلوں پر سوار کچھ لوگوں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ مہلوکین میں 8 قبطی عیسائی بھی شامل ہیں جبکہ ایک بندوق بردار حملہ آور اور ایک سیکوریٹی آفیسر بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔ زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرنے کیلئے دس ایمبولینسوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔