حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے مشہور تلگو فلم اداکار چرنجیوی کے مکان میں سرقہ کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ چنیا نے جو چرنجیوی کے مکان میں گزشتہ 10 سال سے ملازمت کررہا تھا، مکان میں موجود الماریوں سے 2 لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ چرنجیوی کے منیجر گنگادھر نے جوبلی ہلز پولیس سے ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے شبہ کی بنیاد پر چنیا کو تحویل میں لے کر تفتیش کی ۔ دوران تفتیش چنیا نے سرقہ کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملازم کے قبضہ سے مسروقہ رقم برآمد کرکے اُسے عدالت میں پیش کیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا۔