چرلہ پلی جیل کے قیدی کی خرابی صحت پر موت

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) چرلہ پلی جیل میں ایک قیدی خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیل فونوں کے سرقہ کے مسئلہ پر جیل میں قیدی سرینواس علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے جیل حکام کی اطلاع و شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے دوران انسپکٹر کشائی گوڑہ مسٹر وینکٹ رمنا نے بتایا کہ 35 سالہ سرینواس جو صنعت نگر علاقہ کا ساکن تھا گذشتہ ہفتہ صنعت نگر پولیس نے ایک سرقہ کے مقدمہ میں جو سیل فونس کا معاملہ تھا گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا تھا ۔ سرینواس پیشہ سے ڈی سی ایم کا ڈرائیور تھا جو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اچانک شراب نہ ملنے سے اس کی صحت بگڑ گئی اور وہ خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔