حیدرآباد 25 ستمبر ( پی ٹی آئی ) جیل حکام کی جانب سے آج لی گئی تلاشی کے دوران سنرٹل جیل چرلہ پلی میں قیدیوں کے قبضے سے مزید 10 سیل فونس ضبط کئے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ بھاسکر نے بتایا کہ مزید 10 سیل فونس گوداوری ‘ سورن مکھی اور کرشنا بیارکس سے ضبط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سیل فونس ‘ سم کارڈ کے بغیر ‘ بیارکس کے قریب جھاڑیوں میں چھپائے گئے تھے ۔ گذشتہ 15 دن کے دوران جیل سے تقریبا 23 سیل فونس و سم کارڈز ضبط ہوئے ہیں ۔