چرلہ پلی جیل سے چار مسلم قیدیوں کی اچانک ورنگل جیل منتقلی

حیدرآباد ۔ 21 / جون (سیاست نیو) تلنگانہ پولیس کی جانب سے چرلہ پلی جیل میں محروس چار مسلم قیدیوں کی اچانک ورنگل جیل منتقلی پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا تنظیم اصلاح المسلمین کے بانی ڈاکٹر جلیس انصاری جنہیں 1993 سلسلہ وار بم دھماکوں کیس میں اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم نے گرفتار کیا تھا اور انہیں چرلہ پلی جیل میں رکھا گیا تھا ۔ لشکر طیبہ سے مبینہ تعلقات و اسلحہ منتقلی کیس میں گرفتار بھوانی نگر کے ساکن ضیا الحق و پاکستانی شہری عاشق علی و دیگر کو جنہیں چرلہ پلی جیل میں رکھا گیا تھا اچانک ورنگل جیل منتقل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ 7 اپریل کو ورنگل سے نامپلی کورٹ منتقلی کے دوران 4 زیر دریافت قیدیوں کو پولیس نے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مذکورہ افراد کے اچانک ورنگل جیل منتقلی پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔