چربی کے ذریعہ تیل تیار کرنے والے کارخانہ پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد ۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے شنکر نگر اولڈ ملک پیٹ میں دھاوا کرتے ہوئے بڑے جانوروں کی چربی کے ذریعہ تیل تیار کرنے والے کارخانہ پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی تیل برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ٹاسک فورس نے جی ایچ ایم سی عملہ کی مدد سے غیرقانونی طور پر چلائے جانے والے تیل کے کارخانے پر دھاوا کرتے ہوئے 62 سالہ سلار قریشی کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر بڑے جانوروں کی چربی کے ذریعہ تیل تیار کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس دھاوے میں 100 کیلو کے 24 بیارل، ڈی سی ایم ویان اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔
۔