ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری و حضرت صوفی محمد کلیم رضوی کا خطاب کریں گے
چترادرگہ ۔ 21 مئی ۔ ( راست ) جامعہ اہل سنت حضرت ٹیپوسلطان شہید سلطانی جامع مسجد مرکز اہل سنت چترادرگہ کے زیراہتمام شہر چترادرگہ میں نور و عرفان میں ڈوبی ہوئی ایک حسین رات و جشن دستار بندی بتاریخ : 22 مئی 3 شعبان المعظم بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام سلطانی جامع مسجد مرکز اہل سنت ، چترادرگہ مقرر ہے جس میں خطیب دکن پیر طریقت صوفی ملت حضرت الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی بانی خانقاہ قادریہ یمگنور روڈ و ایڈیٹر ماہنامہ فیضان معرفت کے علاوہ غازیٔ اہل سنت پاسبان حنفیت مناظر اسلام حضرت علامہ صوفی محمد کلیم رضوی صاحب قبلہ بانی و صدر سنی جمعیت الاحناف ، ممبئی اپنے بصیرت افروز خطاب سے سرفراز فرمائیں گے ۔ اس موقع پر حسب ذیل کتابوں (1 تجلیات درویش بابا ، (2 مسئلہ وحدت الوجود پر عارفانہ کلام ، (3 جشن میلادالنبیﷺ سے متعلق چند شبہات کا ازالہ ، (4 قربانی صرف تین دن حدیث اور اصول حدیث کی روشنی میں ، (5 حدیث کے دشمن ( اردو اور رومن انگلش انشاء اﷲ) کا رسم اجراء عمل میں آئے گا اور حسب ذیل حفاظ کرام حافظ محمد نذیر احمد رضوی ابن اسماعیل صاحب ،سلطان پور ،ضلع بلاری، حافظ محمد مبارک رضوی ابن مرحوم نواز بیگ صاحب داونگیرہ ،حافظ عبدالجمیل رضوی ابن غوث محی الدین صاحب داونگیرہ ، حافظ محمد یونس رضوی ابن مرحوم جمال صاحب کنچرگنا،حافظ محمد نصیرالدین رضوی ابن جی حسین صاحب سلطان پور، مولوی محمد قاسم رضوی ابن نذیر صاحب ، کاترال ، ضلع چترادرگہ کی دستاربندی بموجودگی قاری خوش الحان حضرت حافظ و قاری محمد آدم رضا ثقافی خطیب و امام سلطانی جامع مسجد مرکز اہل سنت ، چترادرگہ ، استاذالحُفاظ حضرت حافظ و قاری محمد عظمت اﷲ امجدی صدر المدرسین جامعہ اہلسنت حضرت ٹیپوسلطان شہید، حضرت مولانا سید افتخار احمد قاضی اشرفی مدرس جامعہ اہل سنت حضرت ٹیپو سلطان شہید اور حضرت مولانا ولی اﷲ صاحب رضوی نائب امام سلطانی جامع مسجد مرکز اہل سنت ، چترادرگہ عمل میں آئے گی ۔ شمع رسالت و محبان اولیاء سے خواہش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اپنے قلوب کو منور فرمائیں۔