جمعرات , دسمبر 12 2024

چاول کی غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی

نظام آباد:28؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سیول سپلائیز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے احمدی بازار ، لطیف بازار میں دھاوا کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر فروخت کئے جانے والے ( کنٹرول چاول پی ڈی ایس ) کے چاول کو ضبط کرلیا ۔ ٹاسک فورس اے ایس پی ناگیشور رائو ، سب انسپکٹر کاشی ناتھ ، ملیش ، اے سی اے ایس او وینکٹیشور رائو نے دکانات کی تنقیح کی اور چاول کو سفید رنگ کے بیاگس میں محفوظ کرتے ہوئے اسے فروخت کیا جارہا ہے تھا جملہ 66.5 کنٹل چاول کو ضبط کرلیا ۔ مالک دکان کی تفصیلات حاصل کی گئی ۔ اسی طرح شاپ نمبر 47 میں بھی 6.5 کنٹل چاول ضبط کرتے ہوئے ان دونوں مالکین کے خلاف 6A کیس درج کیا گیا ۔ جملہ 73 کنٹل چاول ضبط کرتے ہوئے مالک دکان لطیف ، سید صادق پر Iٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

 

کانگریس پر تنقید کا چیف منسٹر کو
اخلاقی حق نہیں: جیون ریڈی
کریم نگر۔/28 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی پر تنقید کرنے کا کے سی آر کو اخلاقی حق نہیں ہے۔ سی ایل پی پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ تلنگانہ تحریک کے دوران اقتدار پر آنے پر ایک سو دنوں میں میٹ پلی شوگر فیکٹری کو دوبارہ کام کرنے کے لئے کھول دیا جائے گاکہا تھا اس وعدہ کا کیا ہوا ہے سوال کیا۔ 72 لاکھ کسانوں کے قرض کی ایک ہی وقت میں معافی کی جائے گی کہتے ہوئے یقین دلایا تھا حالانکہ یہ کارنامہ کانگریس کا ایک تاریخی عمل تھا۔کئی ایک پراجکٹوں کی تعمیر شروع کرتے ہوئے صنعتوں کے قیام کی عمل آوری کانگریس پارٹی کا کارنامہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT