اگر آپ اپنی غذا بہتر بنانا چاہتے ہوں تو اپنے کھانے میں سفید یا بھورے چاول کا اضافہ کریں۔ چاول کھانا غذا کے معیار میں اضافہ کرتا ، جسم کا وزن کم کرتا اور صحت کے امکانات بہتر بناتا ہے ۔ امریکی تحقیقات کنندوں نے پتہ چلایا ہے کہ قومی صحت اور تغذیہ کے امتحانی سروے سے محصلہ معلومات کے مطابق اور چاول کھانے سے متعلق قدر و قیمت کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ بحیثیت مجموعی غذا کا معیار اور کلیدی تغذیہ کا استعمال قومی سطح پر 14586 امریکی بالغ مردوں سے بطور نمونہ حاصل کیا گیا ۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جو بالغ افراد چاول کھاتے تھے ان میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم موجود تھی ۔ میگنیشیم ، لوہا ، فویسٹ اور ریشے موجود تھے جبکہ کم مرتکز چکنائی اور زیادہ مقدار میں شکر استعمال کرنے والوں میں یہ معدنیات موجود نہیں تھے ۔
بیلر کالج برائے ادویہ کی تھریسانکلس نے کہاکہ چاول کھانے کا تعلق زیادہ پھل کھانے ، ترکاریاں ، گوشت اور پھلیاں کھانے سے ہے ۔محققین نے ماضی میں شائع شدہ تحقیق کے انکشافات میں اضافہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اس سے غذا کے معیار کی بہتری میں چاول کا حصہ ظاہر ہوتا ہے ۔ مشاہداتی مطالعہ سے پتہ چلا کہ چاول کھانے والے نمایاں طورپر کم چکنائی استعمال کرتے ہیں ۔ ان کے کھانے میں زیادہ لوہا ، پوٹاشیم ، ریشے ، گوشت ، ترکاریاں اور غذائی اجناس ہوتے ہیں۔ 2010 ء کے بعد اس تحقیق کے تسلسل میں کی ہوئی تحقیق سے پتہ چلا کہ چاول کا استعمال صحت بخش اور تغذیہ سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے متعلق ہے۔ چاول کھانے والوں نے نشان دہی کی کہ جب چاول دیگر غذاؤں جیسے پھل ، ترکاریاں ، گوشت اور پھلیاں کے ساتھ ساتھ استعمال کئے جاتے ہیں تو قابل قدر تغذیہ فراہم کرتے ہیں۔ ان سے کھانے والے کی غذائوں کے مفید اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ کلینکل جانچ سے پتہ چلا کہ زیادہ مقدار میں چاول کھانے سے پیٹ بھرجانے کا بھی احساس ہوتا ہے ۔ تمام تجربات اور جانچ سے یکساں نتائج برآمد ہوئے ۔ یہ تحقیق رسالہ ’’غذا اور سائنسیس ‘‘ میں شائع ہوچکی ہے ۔