حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے مشتبہ انداز میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ انسپکٹر چادرگھاٹ مسٹر ناگراجو نے بتایا کہ20سالہ امرین جو اعظم پورہ علاقہ میں رہتی تھی اس لڑکی نے آج اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس لڑکی کے مکان میں اس وقت کوئی نہیں تھا۔ ان کے والد محمد یوسف اس وقت بیدر اپنے آبائی مقام گئے ہوئے تھے۔ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ لڑکی کاروی میچول فنڈز میں ملازمت کرتی تھی ۔ پولیس چادر گھاٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔