چادر گھاٹ علاقہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) چادر گھاٹ علاقہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ذرائع کے مطابق 22 سالہ انجینیلو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ کالا ڈیرہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس نے نلگنڈہ چوراہے پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور اپنی موٹر سائیکل پر گھر چلا گیا ۔ جہاں اس کی صحت خراب ہونے پر اس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو کالا ڈیرہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل صبح اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔