حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) چادرگھاٹ علاقہ میں ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے موٹر سائیکلس اور آٹوز ضبط کرلئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون مسٹر ششی دھر راجو کی زیرنگرانی 180 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیموں نے ملک پیٹ پلٹن، اکبر باغ میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں 36 مشتبہ افراد بشمول ایک خانگی فینانسر کو حراست میں لیا گیا جبکہ دستاویزات کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں 69 موٹر سائیکلیں، 12 آٹوز ضبط کرلئے گئے۔