حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) چادرگھاٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 27 سالہ سندیپ کمار جو پیشہ سے میڈیسن ڈیلوری کا کام کرتا تھا، کمل نگر چادرگھاٹ میں رہتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ پولیس نے شراب کے زائد استعمال سے اس کی موت کا شبہ ظاہر کیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔