پی ڈی پی ۔ بی جے پی معاملت پر لمحہ آخر رکاوٹوں کی قیاس آرائی

نئی دہلی ۔25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج متوقع میٹنگ کے التوا سے ایسی قیاس آرائی چھڑ گئی ہیکہ کلیدی مسائل پر لمحہ آخر کوئی اختلاف رائے ابھر آیا ہے۔ پی ڈی پی ذرائع نے دہرایا کہ بی جے پی کے ساتھ تمام مسائل بشمول دستور کے آرٹیکل 370 پر وسیع تر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ مفتی سعید وزیراعظم مودی سے اب 27 فبروری کو ملاقات کرتے ہوئے انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مدعو کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر میں گذشتہ سال کی سیلاب کے متاثرین کیلئے 400 کروڑ روپئے کی امداد کو منظوری دے دی۔